Breaking News

Wednesday, March 21, 2018

بغیرڈرائیورکے چلنے والی کارنے پیدل خاتون کوکچل دیا


مریکی ریاست ایری زونا میں 49 سالہ ای لین ہرزبرگ نامی خاتون سڑک پارکررہی تھیں کہ بغیرڈرائیور کے چلنے والی آٹو میٹک کار نے ٹکر مار دی جس پر وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
واقعے کے بعد آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی خودکار ٹیکسیوں کی آزمائشی سروس کو پورے امریکا میں بند کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دوسری جانب خودکار گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے اس مسئلے کے حل کو تلاش کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ اوبر انتظامیہ نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

امریکا میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے اس واقعہ کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اپنی اپنی سطح پر خود کار گاڑیوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ اس وقت امریکا میں فورڈ، جنرل موٹرز، ٹیسلا اور وائمو خود کار گاڑیاں بنا رہی ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے خود کار گاڑیاں سڑکوں پر لانے کی اجازت بھی دی گئی 

Post Top Ad

Your Ad Spot