پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بھی سپر کبڈی لیگ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپریل کے تیسرے ہفتے میں سپر کبڈی لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ سپر کبڈی لیگ میں بھی 8 ممالک کے 20 کے قریب کھلاڑی شریک ہونگے۔ رانا سرور کا کہنا تھا کہ سپر کبڈی لیگ رواں سال ہونے والی ایشین گیمز کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کوشش کر رہی ہے پانچ ملکی ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا جائے اس سلسلہ میں مختلف ممالک جس میں کوریا، ایران، سری لنکا اور بھارت سمیت دیگر ممالک کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
Sunday, March 25, 2018
Home
sports
sports-desk
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی سپر کبڈی لیگ کی تیاریاں ، 8 ممالک کے 20 کے قریب کھلاڑی شریک ہونگے
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی سپر کبڈی لیگ کی تیاریاں ، 8 ممالک کے 20 کے قریب کھلاڑی شریک ہونگے
Tags
sports#
sports-desk#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
sports-desk
Labels:
sports,
sports-desk
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
