صدر مملکت ممنون حسین نے پی ایس ایل سیزن تھری کے انعقاد پر پی سی بی، اس کے سربراہ نجم سیٹھی ان کے رفقائے کار تمام کھلاڑیوں اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستانی قوم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اپنے قدموں تلے کچل کر اعلان کردیا ، پاکستان کے کھیلوں کے میدان آباد ہو چکے ہیں۔اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اپنے قدموں تلے کچل کر اعلان کردیا کہ پاکستان ایک پرامن جمہوری ملک ہے جس کے عوام روا داری اور محبت پر یقین رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے کھیلوں کے میدان آباد ہو چکے ہیں۔ اب اس ملک کے نوجوان اپنی خداداد قابلیت اور عزم و ہمت سے اس ملک ہی کو نہیں بلکہ پورے خطے کو امن و امان کا گہوارہ بنا کر خوشحالی کو فروغ دیں گے۔ صدر مملکت نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کہ کامیابی امن روا داری بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
Sunday, March 25, 2018
Home
(پی ایس ایل) تھری.psl. t20
nationalnews
presedent
صدر مملکت کی پی ایس ایل سیزن تھری کے انعقاد پر پی سی بی، نجم سیٹھی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد
صدر مملکت کی پی ایس ایل سیزن تھری کے انعقاد پر پی سی بی، نجم سیٹھی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد
Tags
(پی ایس ایل) تھری.psl. t20#
nationalnews#
presedent#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
presedent
Labels:
(پی ایس ایل) تھری.psl. t20,
nationalnews,
presedent
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
