ڈیرہ غازیخان( ڈی جی کے نیوز،06اپریل2018). ڈیرہ غازیخان کی ادبی تنظیم دریچہ کے زیر نگرانی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں گزشتہ روز ڈویژنل مشاعرہ کا انعقاد کیاگیا جس کی میزبان معروف شاعرہ دریچہ کی روح رواں بانی و صدر نیئر رانی شفق نے بتایاکہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ ڈویژن کے معر وف مردوخواتین اور ملکی شناخت رکھنے والے شعرا کو اکٹھا کرنے کی کاوش کی جو کامیاب رہی . مشاعرہ کی صدارت تین عورتیں تین کہانیاں کی معروف لکھاری سعیدہ افضل نے کی . میزبانی کے فرائض نیئر رانی شفق اور نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری دریچہ و معروف شاعرہ پروفیسر بشری قریشی اور پروفیسر سلیم نتکانی نے انجام دیئے . مہمانان خصوصی میں نامور شعرا کرام منصور آفاق ، پروفیسر شریف اشرف ، سلیم فراز ، شیریں لغاری، شیخ زبیرتھے مہمانان اعزاز میں شعیب بخاری، شاہد مالکی ، پروفیسر مزمل حسین ، ڈاکٹر شکیل پتافی ، ڈاکٹر حمیدہ الفت ، ڈاکٹر گل عباس اعوان اور ڈاکٹر راشدہ قاضی شامل تھیں متذکرہ شعرا کے علاوہ معروف کالم نگار و شاعر مظہر برلاس ، شیخ زبیر ، ڈاکٹر گل عباس اعوان ، ایمان قیصرانی ، ڈاکٹر غنی عاصم ، شیراز غفور ، اسلم وارثی ، احمد سجاد بابر ، یاسین ٹوانہ ، فضل عباس ظفر ، بانو بلوچ ، ندیم راجہ ، کائنا ت ملک ، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، نجمہ نسرین درانی ، ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ او ردیگرنے کلام پیش کیا . محفل میں ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قیصر عباس کاظمی اوردیگر موجود تھے. دریچہ کی صدر نیئر رانی شفق نے ادبی تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش رہی کہ مشاعرہ کامیابی کے حوالے سے تاریخی ثابت ہو اور نامور شعراء کی شرکت نے اس کو واقعی کامیاب کر دیا ہے . اس موقع پر مہمانوں کو روایتی اجرک بھی پہنائی گئی .
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
