Breaking News

Friday, April 06, 2018

پاکستان سنی تحریک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ... احتجاجی مظاہرہ


ڈیر ہ غازیخان ( ڈی جی کے نیوز،06اپریل2018)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاتفصیلات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک محمد طفیل صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالیہ جاری مظالم کا قوام متحدہ فوری نوٹس لے اور نہتے کشمیروں پر بربریت کا سلسلہ بند کیاجائے اور مزید یہ کہ مسلمانوں پر ظلم کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے اب افغانستان میں مدرسہ میں جاری حفاظ کرام کی دستار بندی کے دوران بمباری تو انسانیت کے بھی خلاف ورزی ہے کہاں ہیں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اورموم بتی مافیا اب انصاف کا دامن تھامنا ہو گا اور موجودہ حکمرانوں کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا بلکہ تمام مسلم حکمرانوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیے پوری دنیا میں ہر جگہ صرف مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے انہیں بھی اپنی ذمہ داری نبھانی ہے ہم بحثیت مسلمان کشمیری مسلمانوں پر جاری مظالم ،شام کے مسلمانوں کا بہتا لہو اور افغانستان میں حفاظ کرام کی شہادت پر پوری دنیا کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot