Breaking News

Friday, April 06, 2018

ٹیچنگ ہسپتال میں سی ٹی سکین کی سہولت میسر نہیں


ڈیرہ غازیخان( ڈی جی کے نیوز،06اپریل2018 )ضلع کے سب سے بڑے ٹیچنگ ہسپتال میں سی ٹی سکین کی سہولت میسر نہیں ،باربار مرمت ہونے والی سی ٹی سکین مشین جواب دے گئی وارڈز سرونٹ کمیشن کے عوض زخمی مریضوں کو پرائیویٹ لیب پر لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے شدید زخمی مریضوں کی حالت بگڑ جاتی ہے ۔نئی مشین نصب کی جائے ۔شہریوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں نصب سی ٹی سکین مشین بار بار مرمت ہونے کے بعد مکمل طور پر جواب دے گئی جسکی وجہ سے دوردراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور مریض پرائیویٹ لیب سے مہنگے داموں سی ٹی سکین ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔مذکورہ سی ٹی سکین مشین خراب ہونے سے نجی سنٹروں کی مالکان کے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے سے موجیں لگ گئیں ہیں۔شہریوں محمد عمران ،شہزاد بھٹی ،دلشاد،محمد جلیل ،محمد اسد ،ابرار ملک ودیگر نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال میں جلد نئی مشنین نصب کی جائے ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot