ڈیرہ غازیخان( ڈی جی کے نیوز،06اپریل2018) محکمہ صحت کی نااہلی صحت مند معاشرے کے قیام کی کوششیں ناکام، شہریوں کو ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسے امراض سے بچانے کے لیئے ضلع بھر کے حجاموں کی سکریننگ اور رجسٹریشن نہ کی جا سکی،صرف 30 فیصد حجاموں اور 10فیصد بیوٹی پارلرزنے رجسٹریشن اور سیکریننگ کروائی ، 70ہزار آبادی والے قصبے سخی سرور سے ایک بھی حجام تاحال اپنی سکریننگ کروانے نہیں آیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے شہریوں کو ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسی امراض سے بچانے کے لیئے حجاموں اور بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن اور سکریننگ کا فیصلہ کیا تھا محکمہ کی طرف سے سکریننگ کیمپ لگایا گیا جس میں صرف 30 فیصد حجام نے رجسٹریشن اور سیکریننگ کرائی 70فیصد حجام اور بیوٹی پارلر ز مالکان کو آگاہی اور سختی نہ ہونے کی وجہ سے رجسٹر ڈ نہ کیا جا سکامحکمہ ہیلتھ زرائع کے مطابق 650 کے قریب حجاموں نے اپنی سکریننگ اور رجسٹریشن کروائی ہے تحصیل تونسہ میں 30 فیصد، تحصیل ڈیرہ غازیخان میں 10 فیصد اور کوٹ چھٹہ میں 7 فیصد حجام ہی رجسٹریشن اور سکریننگ کروا سکے۔70 ہزار آبادی کے قصبے سخی سرور سے ایک بھی حجام تاحال اپنی سکریننگ کروانے نہیں آیامحکمہ صحت نے حجاموں کی کم دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیڈ لائن میں دو ماہ کی توسیع کر دی۔ حجام 31 مئی تک محکمہ صحت کے دفتر سے اپنی سکریننگ اور رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔واضع رہے کہ ڈیرہ غازیخان میں اس وقت ضلع ڈیرہ غازیخان میں ایڈ زاور ہیپا ٹائٹس کے سینکڑوں کی تعدادمیں مریض رجسٹر ڈ ہیں اور ان کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہاہے ۔
Friday, April 06, 2018
محکمہ صحت کی نااہلی حجاموں کی سکریننگ اور رجسٹریشن نہ کی جا
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
