Breaking News

Thursday, April 05, 2018

جرائم کے خاتمہ کے لئے آخری حد تک جائیں گے..ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز چیمہ


ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،05اپریل2018) امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر تے ہو ئے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے لئے کو ئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے آخری حد تک جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی فو ل پروف سیکیورٹی بنا دی گئی ہے تاکہ کو ئی نا خوشگوار واقعہ رو نما ہو سکے تمام ڈسٹرکٹ کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گشت کے نظام کو موثر بناتے ہو ئے جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمنوں کے خاتمہ میں اپنا موثر کردار ادا کریں تھانہ جات میں سائلین کو انصاف فراہمی میں کو ئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جا ئیں مظلوم کی حق رسی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا ئیں ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ معاشرہ سے جرائم کے خاتمہ اور عوام کو تحفظ فراہم کر نے اور انصاف فراہم کر نے کے لئے اپنی تمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ مظلوم لوگوں کی حق رسی ممکن ہو سکے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جا ئے ہمارے فرائض م،یں شامل ہے کہ معاشرہ میں عدل و انصاف قائم ہو ا انہوں نے آخر میں کہا کہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد جتنے بھی بااثر کیوں نہ ہو ں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب عارف نواز کی ہدایات پر عملدرآمد کر تے ہو ئے قانون کی عملدرآمدی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر تے رہیں گے ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot