Breaking News

Thursday, April 05, 2018

ضلع ڈیرہ غازیخان میں قومی پولیو مہم 9، اپریل سے شروع


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،05اپریل2018).ضلع ڈیرہ غازیخان میں قومی پولیو مہم 9، اپریل سے شروع ہو گی جس میں پانچ سال تک کے چھ لاکھ 30ہزار کے قریب بچوں کو پولیو اور وٹامن کے قطرے پلائے جائیں گے . مائیکروپلان اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے . ڈپٹی کمشنر محمدابراہیم جنید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور سندھ صوبوں سے منسلک ہونے کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان انتہائی حساس اضلاع میں شامل ہے اس لیے سرحدی مقامات پر خصوصی فوکس کرنے کی ضرورت ہے. پولیس ، بی ایم پی او ردیگر ذرائع سے ضلع کی حدود میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کو روک کر پانچ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی جائے . خانہ بدوش اور دیگر آبادی کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے . اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ مہم میں 3322افرادی قوت کے ساتھ 1559ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی جن میں 1392موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں . ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہربچہ تک رسائی حاصل کر کے پولیو ویکسین اور وٹامن اے قطرے پلائے جائیں گے . اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کاٹھیا ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر کامران اصغر ، ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ڈاکٹر محمد سعید ، ڈپٹی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر اطہر سکھانی ، ڈاکٹر عابد حسین کے علاوہ کلیم اللہ طاہر اور دیگر موجود تھے

Post Top Ad

Your Ad Spot