Breaking News

Thursday, April 05, 2018

ریسکیو 1122نے آگاہی مہم شروع کر دی


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،05اپریل2018).ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کیلئے ریسکیو 1122نے آگاہی مہم شروع کر دی ہے . تشکیل کردہ خصوصی سکواڈ مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر ہیلمٹ کے فوائد کے بارے میںآگاہی دے گا . ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹرناطق حیات نے کہا کہ ریسکیو1122ایمرجنسیوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے . ضلع میں زیادہ تر اموات موٹر سائیکل حادثات اور سرپر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں ہیلمٹ کے استعمال سے سر پر چوٹ سے بچا جاسکتا ہے . ٹریفک قوانین پر عمل کر کے شرح حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot