Breaking News

Thursday, April 05, 2018

زرعی پیداوار بڑھانے اور کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے اقدامات


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،05اپریل2018).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں فی ایکڑ زرعی پیداوار بڑھانے اور کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں فارمرز کارنر میٹنگز کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جارہاہے . یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے کپاس کی پیداوار کے فارمرٹریننگ پروگرام کے حوالے سے چٹ سرکانی میں کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ کاشت استعمال کرتے ہوئے کم وسائل میں بہتر زرعی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے . اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot