Breaking News

Thursday, April 05, 2018

ووٹرلسٹیں ضلع ڈیرہ غازیخان میں 79ڈسپلے سنٹرز قائم


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،05اپریل2018). ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈ یرہ غازیخان میں ووٹرلسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں . عوام معائنہ کر کے اعتراضات اور ووٹ کی منتقلی کے حوالے سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں . انہوں نے بتایاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں مختلف اہم مقامات پر 79ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں عملہ تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ اور ووٹ منتقلی کے حوالے سے الگ درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں . انہو ں نے کہاکہ الیکشن کمشن کی ہدایات پر قائم ڈسپلے سنٹرز میں ووٹ کے اندراج کی تصدیق کیلئے فارم نمبر 15، کسی غیر متعلقہ یا فوت شدہ فرد کے ووٹ کے اخراج کیلئے فارم نمبر 16، کوائف کی درستگی کیلئے فارم نمبر 17پر درخواستیں 24، اپریل تک دی جاسکتی ہیں جس کے بعد فہرستیں فائنل کی جائیں گی . انہوں نے کہاکہ عوام میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے . مساجد میں اعلانات ، ریڈیو ، کیبل اور دیگر ذرائع سے تشہیر کے ساتھ ضلع بھر کی یونین کونسلز ،میونسپل کمیٹیز ، تحصیل و ضلع کچہری ، بس ویگن سٹینڈ، ہسپتال ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈپٹی کمشنر ، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اہم دفاتر میں آگاہی پینافلیکس بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں .

Post Top Ad

Your Ad Spot