ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،27مارچ2018).ضلع ڈیرہ غازیخان میں ووٹرز فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں مختلف 79مقامات پر ڈسپلے سنٹرز قائم کر کے اعتراضات اور ووٹ کی منتقلی کے حوالے سے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں . 24اپریل تک ڈسپلے سنٹرز کام کریں گے اعتراضات نمٹا کر فائنل لسٹ 20مئی تک تیار کی جائے گی . ضلع میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں اور ووٹرز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے پولنگ بوتھ کی تعداد بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کر دی گئی ہیں . یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین کی زیر صدارت اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمشن ووٹرز لسٹ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی فراہم کریں . تجویز کردہ پولنگ سٹیشنز کی فہرست بھی پیش کی جائے . الیکشن کمشن کے نمائندہ محمد ذوالفقار حیدر نے بتایاکہ ہر ڈسپلے سنٹر پر انچارج تعینات کیاگیا ہے اور وہاں اعتراضات اور ووٹ کی منتقلی کے حوالے سے الگ ،الگ رجسٹررکھے گئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر اندراج کیاجاتاہے . گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع میں 957پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے اب ان میں 1050ووٹرز کیلئے ایک بوتھ تجویز کیاگیاہے . اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور متعلقہ افسران موجود تھے .
Tuesday, March 27, 2018
ووٹرز فہرستیں آویزاں.فائنل لسٹ 20مئی تک تیار کی جائے گی
Tags
General Election 2018#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
General Election 2018
Labels:
General Election 2018
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
