ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،27مارچ2018).ضلع ڈیرہ غازیخان میں تاجروں کی مشاورت سے 30کے قریب اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کر دیئے گئے ہیں . دکاندار نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں گے . گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی . سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کیاجائے گا. اس بات کافیصلہ اے ڈی سی جی غلام یاسین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا اجلاس میں جن اشیاء کے نرخ از سر نو متعین کیے گئے ان میں دال چنا موٹی 90روپے فی کلو ، دال چنا باریک 86روپے ، دال مسور کوری 120روپے ، دال مسور موٹی 64روپے ، دال ماش دھلی چمن 115روپے ، دال ماش دھلی برما 94روپے ، دال مونگ دھلی 85روپے، بغیر دھلی 80روپے چنا سفید موٹا 170روپے، باریک 125روپے، بیسن 90روپے، چاول کرنل کچی نیا 115روپے ، پرانا 120روپے ، چاول کرنل پکی نیا 110روپے اور پرانا 115روپے ، چاول کرنل چھوٹی 70روپے، اری چھ 45روپے ، سوجی میدہ 42 روپے ، مرچ پسی ہوئی 215روپے، مسور ثابت 60روپے ، گوشت چھوٹا 525روپے، دہی 75روپے اور گوشت بڑا 270روپے فی کلو گرام شامل ہیں اسی طرح دودھ 75روپے، روٹی سو گرام پانچ روپے اور برف پانچ روپے فی کلو گرام فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا . اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی محمد شہباز سرور ، ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض حسین ملک ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد صادق ، رانا عارف محمود ، ای اے ڈی اے اطہر جلیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد طارق شمسی کے علاوہ میاں جاوید اقبال ، چودھری ریاض احمد ، چودھری گلفام احمد ، محمود احمد ، محمد فاروق ، جنید حسین بھٹہ ، شاہنواز ، محمد انور ، محمد سجاد غوث اور دیگر موجود تھے .
Tuesday, March 27, 2018
تاجروں کی مشاورت سے 30کے قریب اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین
Tags
DC dgk#
tradeer association#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
tradeer association
Labels:
DC dgk,
tradeer association
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
