ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،27مارچ2018 ).مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی سردار امجدفاروق خان کھوسہ کی اچانک طبیت بگڑ گئی ، طبیت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے سی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ حسب معمول اپنی رہائش گاہ چوک چورہٹہ سے جو نہی گھرسے نکلے کے اچانک ان کی طبیت بگڑ گئی طبیت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہستپال کے سی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ،ان کی علالت کی اطلاع ملتے ہی ان کے صاحبزادے چیئر مین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ ، چیف سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری ،صدر چیمبر آف کامرس بیرسٹر عباس علیخان نصوحہ ،صدر انجمن تاجران سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ، ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی سمیت ان کے حامیوں کی بڑی تعداد فوری طور پر ہسپتال پہنچے ،ڈاکٹر ز کے مطابق ان کا بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے جس کو کافی حد تک بہتر کر لیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں چند روز تک مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
