ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،27مارچ2018) غازی یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر محمد ضیاء اللہ ایچ او ڈی بزنس ،پروفیسر ڈاکٹر علیم خان ،ڈاکٹر عمران خالق،ڈاکٹر فاروق احمد ،سٹاف ممبران محمد اقبال ایڈمن آفیسر ،احمد کلیم اکاؤنٹ آفیسر ،عاطف عزیز اسسٹنٹ ،محمد یوسف بھٹہ کمپیوٹر آپریٹر اور طلبہ احمد کمال،سالک احمد ،سویرا،سمعیہ اقبال ،ارم نذیر ،طیب اعجاز ،زاہد مجید ،عالیہ انور ،حراء شہزاد ،ارسلان احمد ،محمد شاکر ،جہانگیر و دیگر سٹیک ہولڈرز نے اس بات کی شدید الفاظ میں مذمت اور تردید کرتی ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ غازی یونیورسٹی کے اساتذہ، سٹوڈنٹس اور سٹاف کو موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق اور پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان سے کوئی مسئلہ ہے۔ درحقیقت پچھلے دو سالوں میں یونیورسٹی میں بہت سے کام ہوئے جن پر اعتماد کرتے ہوئے طلباء کی تعداد میں 3000سے 5500تک اضافہ ہوا امتحانات اور دیگر انتظامی امور بہتر ہوئے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ کو 20وظائف حکومت پاکستان نے اعلیٰ تعلیم باہر کے ملکوں سے حاصل کرنے کے لیئے دئیے یونیورسٹی میں450نئی اسامیاں جلد ہی پر کرنے کیلئے اشتہار تیار ہے جس سے ہمارے نئے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ ہمارے بچوں کو بہتر تعلیم سے آراستہ کریں گے۔ واضع رہے کہ غازی یونیورسٹی کے کوئی بھی فنڈزنہ تو ضائع کئیے گئے اور نہ ہی واپس کیئے گئے۔غازی یونیورسٹی دراصل اس خطے میں تمام تر دیگر اداروں کی نسبت بہتر کارکردگی جناب وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق کی سربراہی میں سر انجام دے رہی ہے۔
Tuesday, March 27, 2018
غازی یونیورسٹی کے اساتذہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور تردید
Tags
#PunjabEducation#
ghazi university#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
ghazi university
Labels:
#PunjabEducation,
ghazi university
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
