ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،27مارچ2018).ضلع ڈیرہ غازیخان کے سرکاری حج سکیم کے تحت خوش نصیب حجاج کرام کی تربیت کا شیڈول جاری کردیاگیاہے . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مراسلہ کے مطابق 29مارچ کو گورنمنٹ بوائز کالج تونسہ شریف میں 323اور 14اپریل کو آرٹس کونسل میں 391حجاج کرام کی تربیت کی جائیگی جس میں ڈائریکٹوریٹ حج ملتان اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے عہدیدار حجاج کرام کو تربیت دیں گے . تربیتی ورکشاپ میں انتظامات کی نگرانی کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں .
Tuesday, March 27, 2018
ضلع ڈیرہ غازیخان..حجاج کرام کی تربیت کا شیڈول جاری
Tags
DC dgk#
Dera ghazi Khan district#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Dera ghazi Khan district
Labels:
DC dgk,
Dera ghazi Khan district
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
