Breaking News

Tuesday, March 27, 2018

ہوٹلز ، ورکشاپ اور اینٹوں کے بھٹوں کا سروے کرنے کے احکامات جاری


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،27مارچ2018).ضلع ڈیرہ غازیخان میں ہوٹلز ، ورکشاپ اور اینٹوں کے بھٹوں کا سروے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . چائلڈ لیبر او رجبری مشقت پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی . پانچ سے چودہ سال تک کے بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے گا. اب تک 1813ٹارگٹ بچوں میں سے1543بچوں کو داخل کرا لیاگیاہے . اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے والدین کو تعلیمی ادارہ میں داخلے پر خدمت کارڈز جاری کیے گئے . یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلا س میں بتائی گئی . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ متعلقہ ادارے مل کر کام کریں تاکہ ضلع سے چائلڈ لیبر کی لعنت ختم کی جاسکے . اجلاس میں بتایاگیاکہ ضلع میں پہلے مرحلے کے تحت 773بچوں کے داخلوں کا ٹارگٹ سو فیصد مکمل کیاگیا اور دوسرے مرحلے میں 1040میں سے 770بچوں کو داخل کرالیاگیاہے. دوسرے مرحلے کے تحت ہوٹلز اور ورکشاپس پر بھی چائلڈ لیبر روکی جائے گی.چائلڈ لیبر پر کم سے کم 50ہزار روپے جرمانہ اور دو سال تک قید کی سزا ہے . قانون سے متعلق آگاہی کیلئے مہم چلائی جائے گی. اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر میں تین ماہ کے دوران سات مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں . اجلا س میں سی ای او ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرشاہد حمید ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین، صدر بار ندیم غوث ، اسسٹنٹ ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر عبدالرحمن ، ڈسٹرکٹ اٹارنی عامر جاوید کے علاوہ محمد نعیم خان ، سلیم الیاس ، سید سجاد حسین نقوی ، محمد رفیق ، عبدالعزیز اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot