Breaking News

Monday, March 26, 2018

لاہور:سروسز اسپتال میں جھگڑا، مریضہ کا بھائی جاں بحق، سیکیورٹی گارڈ زخمی


لاہور کے سروسز اسپتال میں لواحقین اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں مریضہ کا بھائی جاں بحق جبکہ سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کرن نامی مریضہ کو اسپتال کے گائنی وارڈ لایا گیا تھا جہاں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ اور لواحقین میں جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑے کے نتیجے میں مریضہ کا بھائی سنیل شدید زخمی ہوگیا، جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔
جھگڑے میں نواز نامی ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا، جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
مقتول سنیل صدر کا رہائشی اور موٹروے پولیس کا کانسٹیبل بتایا جاتا ہے۔
پولیس نےسنیل کی موت کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

Post Top Ad

Your Ad Spot