Breaking News

Monday, March 26, 2018

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس: عمران خان کی آج پیشی متوقع


اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس ایس پی تشدد کیس، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی بھی متوقع ہے۔
ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند اور پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت جج کوثر عباس زیدی کریں گے۔ 
گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے تاہم آج ان کی پیشی متوقع ہے۔
یاد رہے 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران چیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر 4 مقدمات قائم کیے گئے تھے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot