Breaking News

Monday, March 26, 2018

نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچ گئے


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچ گئے۔ 
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔
گزشتہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اپنا بیان قلمبند کرایا تھا اور آج ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش ہوں گے۔

احتساب عدالت نے 22 مارچ کو ہونے والی سماعت پر نواز شریف اور مریم نواز کی ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

Post Top Ad

Your Ad Spot