Breaking News

Friday, March 16, 2018

پولیو مہم مکمل ,, چھ لاکھ 30ہزا ر سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے


ڈیرہ غازیخان ( ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک).ضلع ڈیرہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم کو مکمل کر لیاگیااور چھ لاکھ 30ہزا ر سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے . قطرے پلانے سے انکار کرنے والے خاندانوں کو قائل کر کے مطلوبہ بچوں کو حفاظتی ویکسین دے دی گئی ہے . چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ حالیہ پولیو مہم گزشتہ مہم کی نسبت زیادہ کامیاب رہی اور تمام ٹارگٹ بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں . مہم میں 3382افرادی قوت نے حصہ لیا اور ضلع میں کسی بھی جگہ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا . انہوں نے بتایاکہ مہم کی کامیابی میں ٹیم کے تمام اراکین کا مساوی کردار ہے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot