Breaking News

Wednesday, March 14, 2018

کموڈوراحمد فوذان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پرترقی


کراچی پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے ریئر ایڈمرل احمد فوذان پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں جنہوں نے 1986 میں ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل احمد فوذان مختلف کمانڈ اینڈسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل احمد فوذان ڈی جی میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا عہدہ سنبھالیں گے


Post Top Ad

Your Ad Spot