Breaking News

Tuesday, March 20, 2018

زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت چیلنجز کا نام ہے محنت اور دیانتداری سے کام کرنے والے ہر شعبہ میں کامیاب ہو سکتے ہیں . انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سردار محمود قادر لغاری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز غلام یاسین ،میاں محمد اقبال مظہر مہار ، مہر عزیزالرحمن سمرا ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، ڈی ایم او اسد علی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اسد رضا کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے . تقریب میں تین ماہ کی تربیت مکمل کرنے والے اسسٹنٹ کمشنرز ( یو ٹی)کامران اشرف اور طارق محمود کو نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیاگیا . 

Post Top Ad

Your Ad Spot