Breaking News

Friday, March 23, 2018

پاکستان نے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کیلیے چین سے نیا ٹریکنگ سسٹم حاصل کرلیا


پاکستان نے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کیلیے چین سے نیا ٹریکنگ سسٹم حاصل کرلیا ۔ اس نئے میزائل نظام کی بدولتپاکستان بیک وقت کئی شہروں کو نشانہ بناسکے گا۔چینی حکام نے اکیڈمی آف سائنسز کی ویب سائیٹ پر جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ چین نے پاکستان کو اعلی ترین ٹکنالوجی کا حامل طاقتور آپٹکل ٹریکنگ اینڈ مژرمنٹ سسٹم فروخت کیا ہے جس سے پاکستان کو اپنے میزائل پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے MERV یعنی متعدد اہداف کو ایک ساتھ الگ الگ میزائلوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی دشمن ملک سے آنے والے میزائلوںسے دفاع بھی باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کے مطابق چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کیلیےجدید ترین ٹریکنگ سسٹم فراہم کیا ہے جس کی مدد سے ملٹی وار ہیڈ میزائلز کی تیاری مزید تیز کی جاسکتی ہے۔نئے میزائلٹریکنگ سسٹم کی مدد سے پاکستان کیلیے دشمن کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنانا ممکن ہوگیا ہے۔چینی حکومت اس میزائل نظام کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔ چین وہ پہلا ملک ہے جس نے یہ حساس ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو فروخت کی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پاکستان نے کتنی رقم میں یہ سسٹم خریدا ہے۔اخبار نے چینی سائنس دان ژینگ مینگوائی کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے چین سے انتہائی جدید اور وسیع آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم حاصل کیا ہے جبکہ پاکستانی فوج نے اپنے نئے میزائلز کی تیاری اور آزمائش کیلیے چینی ساختہ نئے ٹریکنگ سسٹم کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔چینی حکام نے اکیڈمی آف سائنسز کی ویب سائیٹ پر جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ چین نے پاکستان کو اعلی ترین ٹکنالوجی کا حامل طاقتور آپٹکل ٹریکنگ اینڈ مژرمنٹ سسٹم فروخت کیا ہے جس سے پاکستان کو اپنے میزائل پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے MERV یعنی متعدد اہداف کو ایک ساتھ الگ الگ میزائلوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیتحاصل ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی دشمن ملک سے آنے والے میزائلوں سے دفاع بھی باآسانی کیا جا سکتا ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot