Breaking News

Friday, March 16, 2018

رائے ونڈ دھماکا: تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی


لاہور: پنجاب حکومت نے رائے ونڈ خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
بدھ کی رات لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے اجتماع گاہ کے قریب خودکش حملہ کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے۔
جیونیوز کےمطابق پنجاب حکومت نے رائے ونڈ خودکش دھماکے کی تحقیقات کےلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے جس میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
دوسری جانب رائے ونڈ دھماکے کے 29 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 8 زخمی جناح، 14 جنرل، 4 تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور 3 شریف میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot