Breaking News

Sunday, March 11, 2018

سینیٹ اجلاس کل ہوگا،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائیگا




  سینیٹ کا اجلاس کل صبح دس بجے شروع ہوگا ، اجلاس میں ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائیگا۔ سینیٹسیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس  پیرکو صبح دس بجے شروع ہوگا جس میں نئے منتخب سینیٹرزحلف اٹھائیں گے جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائیگا۔ اجلاس ملتوی کئے جانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ سینیٹ کا اجلاس شام چار بجے پھر شروع ہوگا جس میں ایوان بالا کے چیئرمیناور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائیگا۔ اجلاس کے دوران امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا جس کے بعد خفیہ رائے شماری ہوگی۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لئے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا جس کے بعد وہ بھی حلف اٹھائیں گے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot