ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،28مارچ2018)بارڈملٹری پولیس تھانہ راکھی گاج کی علی الصبح بڑی کاروائی بلوچستان سے منشیات کی بڑی کھیپ پنجاب سمگل کر نے کی کوشش ناکام ،کار کے خفیہ خانوں سے 60کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد گاڑی قبضہ میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا مزید تحقیقات شروع ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس تھانہ راکھی گاج نے علی اصبح چیکنگ کے دوران لورالائی سے پنجاب جانے والی کار نمبر LWL-9614کی تلاشی کے دوران شک پڑنے پر سیٹوں کو اکھاڑ کر دیکھا تو کار کے خفیہ خانوں میں بڑی مقدار میں چرس چھپائی گئی تھی جس پر ایس ایچ او بی ایم پی راکھی گاج لیاقت عباس لغاری اور نفری نے کار کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور محمد اصغر شاہ سکنہ لورالائی کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کا آج ریمانڈ حاصل کر کے تحقیقات شروع کی جا ئیں گی ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں ملزم نے لورالائی سے راکھی گاج تک متعدد چیک پوسٹیں بآسانی کراس کر لیں اور اس چیک پوسٹ کے بعد پنجاب میں داخل ہو جا تا ذرائع کے مطابق ملزم کسی بڑے نیٹ ورک کے لئے کام کر تا ہے اور نیٹ ورک کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلا ہوا ہے ۔
Wednesday, March 28, 2018
بلوچستان سے منشیات کی بڑی کھیپ پنجاب سمگل کر نے کی کوشش ناکام
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
