ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،28مارچ2018)مفاد پرست منافقوں اور سیاسی مسافروں سے جان چھڑائی جائے مسلم لیگ مضبوط جماعت کے طور پر ابھر سکتی ہے قائد مسلم لیگ ن پچھلے پانچ سالوں سے مشرف کے یاروں میں گھرے ہوئے ہیں نظریاتی و جماعتی کلچر کو کنڈم کیا گیا جس کی وجہ سے ملکی اداروں سے لڑائی نے جنم دیا یہ بات مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شیخ لیاقت علی رفیق نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی چیف جسٹس سے ملاقات میں وہ نتائج نہیں نکلیں گے جن کی نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو ضرورت ہے ملاقات کا شرف بخشنے پر حکومت کی عزت کی گئی کاش وزیر اعظم پاکستان حلف اٹھاتے ہی اور اداروں کے خلاف بیانات دینے سے پہلے نواز شریف اور ملکی اداروں کے درمیان تلخ حقائق پر مرہم لگا دیتے تو نواز شریف کے خاندان اور مسلم لیگ ن کو اچھے نتائج مل سکتے تھے تاہم وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات نے ان غیر مہذب ، مفاد پرست ،مسلم لیگ ن میں گھس بیٹھے منافقین کے منہ پر طمانچہ ضرور ہیں کہ جنہوں نے قائد مسلم لیگ ن اور اداروں کے درمیان فاصلے برھا کر بڑی بڑی وزارتیں حاصل کیں انہوں نے کہا کہ ابھی بھی تھوڑا بہت وقت ہے قائدین مسلم لیگ ن کی نظریاتی ورکر ز کو پنجاب کا صدر بنائیں سیاست میں اخلا قیات کا مظاہرہ کیا جائے ۔
Wednesday, March 28, 2018
مسلم لیگ ن کی نظریاتی ورکر ز کو پنجاب کا صدر بنائیں
Tags
Dera ghazi Khan district#
politics#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
politics
Labels:
Dera ghazi Khan district,
politics
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
