Breaking News

Wednesday, March 28, 2018

پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب ڈیرہ غازی خان میں شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا


ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،28مارچ2018)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا نعرہ پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب ڈیرہ غازی خان میں شرمندہ تعبیر نہ ہو سکاہائر سکینڈری سکول سپیشل ایجوکیشن کے طلباء و طالبات اساتذہ سے محروم ان خیا لات کا اظہار سپیشل پرسنز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حکیم عبدالمنان شاکر قریشی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ملک سعید کھکھل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو کیا انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں صرف ایک ہائر سکینڈی سکول ہے جس میں قوت سماعت سے متاثرہ بچے تعلیم حاصل کررہیں ہے مگر جب سے گیارویں گلاس کے طلبا ء و طالبات نئی کلاسوں میں داخلہ لیا ہے تب سے اس سکول میں تدریسی عملہ کو تعینات نہیں کیا گیا جس وجہ سے یہاں کے گونگے بہرے بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو رہے ہیں دیکھنے کو تو یہاں سکول بھی موجود ہے عمار ت بھی موجود ہے طالب علم روزانہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں مگر اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے تمام طلباء و طالبات علم کے زیورسے آراستہ ہونے کی بجائے محروم ہو رہے ہیں حکیم عبدالمنان شاکر قریشی نے کہا ہے کہDEOسپیشل ایجوکیشن ڈیر ہ غازی خان بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں نہ تو کوئی دلچسپی لے رہی ہیں اور نہ ہی سٹاف کا تقرر کیا جا رہا ہے جبکہ ماہ مئی میں بچوں کے بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات ہونے والے ہیں اور ابھی تک بچوں کو سلیبس بھی نہیں پڑھایاگیا جس وجہ سے بچوں کا تعلیمی مستقبل تاریک ہو نے کا شدید خطرہ ہے سپیشل بچوں کے والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر تعلیم سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے واحد ہائر سکینڈی سکول میں فی الفور سٹاف تعینات کیا جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے بچ سکے اور یہ بچے مستقبل میں ملک و قوم پر بوجھ بننے کی بجا ئے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot