ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،28مارچ2018)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیبر کورٹ شفیق الرحمن خان کے تبادلہ پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس کا اہتمام نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے ضلعی صدر مرزا محمد عیسٰی نے کیا تقریب میں شریک میں مزدوروں نے ا نہیں خراج تحسین پیش کیا گیااور ماتحت عملے نے ان کے شفیق رویے کو سراہااس موقع پر کثیر تعدا د میں مزدوروں نے شرکت کی اس موقع پر مرزا محمد عیسیٰ،حافظ خالد رؤف،مسز رقیعہ رمضان ایڈووکیٹ حسنین فرازاور طاہر طیب نے خطاب کیا تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیبر کورٹ شفیق الرحمن خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی قسم کا دباؤ برداشت کئے بغیر ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کئے ہزاروں مزدوروں کے مسائل حل کئے ورک چارج ملازمین کو مستقل کیااور غریب مزدوروں کی دعائیں لیں۔تقریب میں طاہر مسعود نتکانی ایڈووکیٹ ،شاہد حمید لغاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئرکے علاوہ دیگر موجود تھے مرز ا محمد عیسٰی ،حسنین فرازاور حافظ خالد رؤف نے شفیق الرحمن کو تفہیم القرآن کا تحفہ پیش کیا آخر میں ریفشمنٹ پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کے ساتھ جناب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب کو رخصت کیا گیا۔
Wednesday, March 28, 2018
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیبر کورٹ شفیق الرحمن خان کے تبادلہ پر الوداعی تقریب
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
