Breaking News

Wednesday, March 28, 2018

گرمی میں اضافہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،28مارچ2018)گرمی میں اضافہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں توانائی بحران حل ہونے کا حکومتی دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا۔وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی کے شہرمیں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام میں انہیں غیر مقبول کررہی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں ۔میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے بڑے شہر میں صفائی کی طرف بھی توجہ دیں ان خیالا ت کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری ریاض احمدنے کہا گرمی کی شدت بڑھ جانے کے بعد ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان میں بجلی کی غیر اعلانیہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے توانائی بحران کے حل کا حکومتی دعویٰ جھوٹا ثابت ہورہاہے جبکہ وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی صدر اویس خان لغاری اپنے شہر میں دس بارہ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرائیں انہوں نے کہا ڈالر کی بڑھتی قیمت سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور کاروباری سرگرمیوں پر اثر پڑے گا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot