Breaking News

Wednesday, March 28, 2018

محکمہ انہار میں احتجاجی قلم چھوڑ ہڑتال


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،28مارچ2018)ایپکاپنجاب کی کال پر مطالبات کے حق میں محکمہ انہار میں احتجاجی قلم چھوڑ ہڑتال ،ایپکا یونٹ محکمہ انہار نے احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی کے شرکاء کی اپنے مطالبات کے حق میں اور صوبائی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی ،ایپکا یونٹ انہار صدر حاجی عدالغفور دستی نے ریلی کی قیادت کی ۔احتجاجی ریلی نے زونل آفس کا چکر لگایا۔مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے حاجی عبدالغفور دستی ،ملک محمد بلال کا خطاب ،تفصیلات کے مطابق ایپکا محکمہ انہار کے زیر اہتمام ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے محکمہ انہار زونل آفس میں ملازمین نے قلم چھوڑ احتجاجی ہڑتال کی جبکہ ایپکا یونٹ محکمہ انہار صدر حاجی عبدالغفور دستی کی قیادت میں مطالبات کے حق میں نکالی گئی ۔احتجاجی ریلی نے زونل آفس کا چکر لگایا۔حاجی عبدالغفور دستی ،ملک محمدبلال نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کیا۔ایپکا عہدیداران محمد رفیق سہرانی ،ملک محمد خالد ،شہاب الدین لودھی ،ناصر عطاء پتافی ،محمد اشرف ،سجاد حسین مانک ،محمد طارق خان،حسنین ستار،صابر سیال ،فرخ خان ،انتظار حسین ،ماما یوسف ،ذوالقرنین بلوچ ،سجاد کھوکھر بھی شریک تھے ۔ایپکا مطالبات میں تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے پچاس فیصد اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ ،تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنس ،بنیادی تنخواہ میں شامل کرکے سکیل ریوائز ،ہاؤس رینٹ الاؤنس کے نئے سکیل کے مطابق ،یوٹیلیٹی الاؤنس صوبہ پنجاب کے تمام ملازمین کنٹریکٹ ایڈہاک ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقم بوقت ریٹائرمنٹ جی پی فنڈ کی طرح واپس موواوور اور سلیکشن گریڈ بحال اور پے سکیل کی اسٹیج 30بجائے20 پیڈا ایکٹ 2006ء ختم ،ہاؤس رینٹ کے پانچ پرسنٹ کی کٹوتی ختم کی جائے ایڈوانس انکریمنٹ بحال کی جائیں ودیگر مطالبات شامل تھے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot