Breaking News

Wednesday, March 28, 2018

صفائی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کی محفوظ تلفی کیلئے کمیٹی تشکیل


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،28مارچ2018). ڈیرہ غازیخان شہر سے صفائی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کی محفوظ تلفی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے . ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان کی سربراہی میں کمیٹی میں میونسپل کارپوریشن ، پی ایچ اے او رغازی ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین شامل ہو ں گے . کمیٹی ایک روز کے اندر رپورٹ پیش کرے گی . اس بات کافیصلہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا . ایڈیشنل کمشنر نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر کے ماتھے پر موجود کوڑا کرکٹ نے شہر کا حسن ماند کر دیا . میونسپل کارپوریشن کوڑا کرکٹ ہٹانے اور شہر سے تقریبا 15 کلو میٹر دور سرکاری اراضی کی نشاندہی کرے انہوں نے کہاکہ غازی ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین کی طرف سے رضا کارانہ تعاون کی پیشکش خوش آئندہے میونسپل کارپوریشن اس سے بھر پور استفادہ کرے . انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کے سینیٹری ورکرز باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس ہوں او ر شہر کی صفائی نظر آنی چاہیئے . پی ایچ اے او ردیگر محکموں کے تعاون سے شجرکاری پر بھی بھر پور توجہ دی جائے . اجلا س میں غازی ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین نے تجاویز پیش کیں. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، میونسپل کارپوریشن کے افسران کے علاوہ غازی ویلفیئر سوسائٹی کے اللہ بخش کورائی ، ملک رفیق اعوان او ردیگر عہدیدار موجو د تھے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot