Breaking News

Wednesday, March 28, 2018

ساڑھے چار سو کروڑ روپے سے توسیعی منصوبہ کی تکمیل تحفہ سے کم نہیں,سردار محمد جعفر خان لغاری


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،28مارچ2018) رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی اور ساڑھے چار سو کروڑ روپے سے توسیعی منصوبہ کی تکمیل اس علاقہ کے عوام کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز غازی خان میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں حالیہ اقدامات سے بہت بہتری آئی ہے اور اب مریضوں کو نشتر بہت کم ریفر کیا جا رہا ہے میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال کو مزید جدید مشینری اور اسے جنوبی پنجاب کا پہلا مکمل سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ ہسپتال بنا کر علاقہ میں علاج معالجہ کے لئے جو سہولیات دی ہیں وہ کسی بھی بڑے ہسپتال سے کم نہیں ہیں جلد ہی نئے بلاک کی تعمیر بھی شروع ہو رہی ہے اسی طرح غازی خان میڈیکل کالج اور غازی یونیورسٹی ڈویژن بھر میں اعلیٰ تعلیم کے لئے مستقبل میں اس علاقہ کے ٹیلنٹ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام دلائیں گے ایم این اے نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی نے ٹیچنگ ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن اور معاملات کو بہتر کیا ہے اور ان اقدامات کو جاری رہنا چاہئے علاقے کے تعلیم مکمل کر نے والے ڈاکٹرز کو یہاں ہاؤس جاب کر کے زیادہ سے زیادہ علاقے کے عوام کی خدمت کر نی چاہئے سردار محمد جعفر خان لغاری نے کہا کہ کارڈیالوجی سینٹر کی جلد تعمیر اور غازی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے وہ وزیر اعلیٰ سے بات کرکے ان مسائل کو جلد حل کر انے کے لئے اپنی کوشش کریں گے ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot