ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،28مارچ2018) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان شہباز احمد نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم رشید احمد کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسرے ملزم محمد رفیق کو بری کر نے کا حکم سنا دیا استغاثہ کے مطابق پویس تھانہ گدائی کو مدعی فیاض حسین نے بتایا کہ ملزمان رشید احمد اورمحمد رفیق کو مجھ پر اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا مذکورہ ملزمان نے رات کے وقت گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں میرے والد واحد بخش جاں بحق ہو گئے تھے جس پر تھانہ گدائی پولیس نے زیر دفعہ 302/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت مکمل اور جرم ثابت ہونے پرعدالت نے ملزم رشید احمد کو عمر قید با مشقت اور دو لاکھ ر وپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ دوسرے ملزم محمد رفیق کو بری کر نے کا حکم سنادیا
Wednesday, March 28, 2018
پویس تھانہ گدائی,, ایک ملزم عمر قید جبکہ دوسرے ملزم کو بری کر نے کا حکم
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
