Breaking News

Thursday, March 22, 2018

یوم پاکستان: تینوں مسلح افواج کی شاندار مشترکہ پریڈ جاری


اسلام آباد: قرارداد پاکستان کے 78 سال پورے ہونے پر آج ملک بھر میں یوم پاکستان روایتی جوش و خروش اور اس عزم سے منایا رہا ہے کہ قرارداد پاکستان کی روشنی میں ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔
یوم پاکستان کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے پریڈ گراؤنڈ میں صبح 9 بجے شروع ہو گئی جس میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی دیں گے۔
سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے جب کہ متحدہ عرب امارات کی فوج کے دستے نے بھی تقریب میں پہلی مرتبہ شرکت کی۔
پریڈ میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئرکور،ناردرن لائٹ انفنٹری اور تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروس گروپ اورکیمل بینڈ پریڈمیں حصہ لے رہے ہیں۔
ملک میں تیار کیے گئے جے ایف -17 تھنڈر طیارے سمیت لڑاکا طیارے فضائی مظاہرہ پیش کریں گے۔
علی الصبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
بعدازاں لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی ہوا جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لے۔

ہماری تاریخ میں 23 مارچ جیسا کوئی دن نہیں، ممنون حسین

پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہماری تاریخ میں 23 مارچ جیسا کوئی دن نہیں، اس دن ہمارے بزرگوں نے ایک جدید اور جمہوری ملک بنانے کا عزم کیا.

Post Top Ad

Your Ad Spot