Breaking News

Saturday, March 10, 2018

چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر شہبازشریف کی تصویر کا ازخود نوٹس لے لیا




چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر وزیراعلی پنجاب کی تصاویر شائع کرنے کا از خود نوٹس لے لیا۔ہفتہ کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے لیپ ٹاپ اسکیم اور ہیلتھکارڈز پر وزیراعلی پن جاب شہبازشریف کی تصاویر شائع کرنے کا از خود نوٹس لیا۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ پیسے قوم کا اور تصویریں وزیراعلی کی کیوں لگائی جارہی ہیں، اس پر چیف سیکریٹری نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیماور ہیلتھ کارڈ وزیراعلی پنجاب کی کاوش ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بتایا جائے لیپ ٹاپ اسکیم پر کتنے اخراجات آئے ہیں،  سیاسی جماعت اپنے پیسے سے تشہیر کرے، عوام کے ٹیکس سے نہیں، وزیراعلی پنجاب کی تصویر ہر جگہ کیوں آجاتی ہے، پہلے لوگ چھپ کر خدمت کرتے تھے، اب عوامی پیسوں سے تشہیر کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سے مکالمہ کیا کہ شہبازشریف سے تصاویر چھاپنے پروضاحت لے کر رپورٹ جمع کرائیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot