Breaking News

Wednesday, March 28, 2018

ماہرہ اور فواد کی سیلفی کے بولی وڈ میں چرچے


پاکستان کے دو نامور اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کو صرف اپنے ملک میں ہی پذیرائی نہیں ملی بلکہ ہندوستان میں بھی ان کے بےحد مداح موجود ہیں۔
ان دونوں کو اپنے ڈرامے ’ہمسفر‘ کے بعد صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بےحد پسند کیا گیا، جس کے بعد مداح ان کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بےتاب رہتے ہیں۔
ہمسفر کے بعد یہ دونوں اداکار ایک ساتھ کسی اور پروجیکٹ میں نظر نہیں آئے، تاہم حال ہی میں ان کی ایک ساتھ لی گئی سیلفی کے چرچے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب ہوئے۔
پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فواد خان کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی جس میں حمزہ علی عباسی بھی ان دونوں کے ساتھ موجود ہیں۔
خیال رہے کہ 2011 کے بعد ماہرہ اور فواد پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین پر اس فلم کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
بولی وڈ میں ان دونوں کے کام کے حوالے سے بات کی جائے تو فواد خان ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں، جبکہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ہمراہ ’رئیس‘ میں کام کیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot