Breaking News

Wednesday, March 21, 2018

پی ایس ایل پلے آف میچ کا انعقاد پر امن پاکستان کی جیت ہے: شہباز شریف


وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے پی ایس ایل تھری کے پہلےمیچ میں جوش وخروش سے شرکت کر کے میزبانی کا حق ادا کر دیا ہے۔ میچ کا پر امن انعقاد پر امن پاکستان کی جیت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پہلے پلے آف میچ میں کرکٹ دیوانوں کی بھر پور شرکت سے ٹیموں کی خوب حوصلہ افزائی ہوئی۔ شائقین سے کچھا کھچ بھرے قذافی سٹیڈیم اور پر امن ماحول میں کھلاڑیوں نے چوکوں چھکوں کی بارش کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے پہلے میچ کا پر امن انعقاد پر امن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آج کے میچ کے لیے بھی شاندار انتظامات کیے ہیں اور گذشتہ روز کی طرح آج بھی بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot