Breaking News

Thursday, March 15, 2018

کمیونٹی سیفٹی ٹیمیں عوام کو شجرکاری کے حوالے سے آگاہی دیں .


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک).ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ درخت لگانا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے چنانچہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی نگہداشت کی جائے تاکہ وہ تناور درخت بن جائیں . انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں درختوں کا اہم کردار ہے اس کے علاوہ اس سے معیشت بھی مستحکم ہوتی ہے . انہوں نے کہاکہ دریاؤں اور نہروں کے کنارے درخت لگانے سے کٹاؤ میں خاصی کمی ہوتی ہے انہوں نے یہ بات جشن بہاراں میں شجرکاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں افسران اور ریسکیورز نے شرکت کی. ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ کمیونٹی سیفٹی ٹیمیں عوام کو شجرکاری کے حوالے سے آگاہی دیں .

Post Top Ad

Your Ad Spot