Breaking News

Thursday, March 15, 2018

لیپ ٹاپ دینے کا شیڈول جاری ,تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک).ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 2017میں 91فیصد یا زائد نمبر حاصل کرنے والے ایسے طلباؤطالبات جنہوں نے پہلے شیڈول کے تحت لیپ ٹاپ وصول نہیں کیے تھے کو لیپ ٹاپ دینے کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے جس کے تحت ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی طالبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ سوموار 19مارچ کو دفتر بورڈ میں صبح نو بجے لیپ ٹاپ وصول کریں . اسی طرح مظفرگڑھ کے طلباء منگل اور بدھ 20، 21مارچ ، ڈیرہ غازیخان کے طلباؤطالبات جمعرات 22مارچ ،لیہ کے طلباؤطالبات ہفتہ 24مارچ اور راجن پو رکے طلباؤطالبات کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اتوار 25مارچ کو دفتر بورڈ ڈیرہ غازیخان میں صبح نو بجے لیپ ٹاپ وصول کریں تعلیمی بورڈکے مراسلہ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے طلباؤطالبات لیپ ٹاپ وصول کرنے کیلئے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین سے ان کے نمبر 0321-6787019، ضلع مظفرگڑھ کے طلباؤطالبات اسسٹنٹ سیکرٹری نصراللہ سندھو سے 0334-1552555، ضلع لیہ کے طلباؤطالبات اسسٹنٹ کنٹرولر صفدر علی جنجوعہ سے 0334-6146127اور ضلع راجن پو رکے طلباؤطالبات ڈپٹی سیکرٹری وقار عظیم کھوسہ سے موبائل نمبر 0333-6783637پر رابطہ کر سکتے ہیں . لیپ ٹاپ کے مستحق طلباؤطالبات اپنے والد یا والدہ کے شناختی کارڈ ، ب فارم ، میٹرک رزلٹ کارڈ کی کاپیاں اور ایک تصویرلانا ضروری ہے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے وقت دستاویزات کی چیکنگ کی جائے گی چنانچہ اصل دستاویزات بھی ساتھ لائیں . 

Post Top Ad

Your Ad Spot