ڈیرہ غازیخان(ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک)موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سرکل سٹی میں ڈی ایس پی سٹی سید اظہر رضا گیلانی کی سر براہی میں گزشتہ شب پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچ/کومبنگ آپریشن کیا گیا 500سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کے دوران دو مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق سانحہ رائیونڈ اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سرکل سٹی میں ڈی ایس پی سٹی سید اظہر رضا گیلانی کی سر براہی میں پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن درجنوں ہوٹلز فیصل ہوٹل،العزیز ہوٹل، انڈس ہوٹل، ہوٹل ون، ملن ہوٹل، بلال ٹریولز و دیگر ملحقہ جگہوں پر کیا گیا اورسرچ آپریشن میں ہوٹل ہائے سرائے پر رہنے والے مسافروں کی بائیو میٹرک تصدیق اور ہوٹل میں رہائش پذیر افراد کے اندراج کا رجسٹر بھی چیک کیا گیا اور بس اڈاہ جات وغیرہ پر موجود افراد کی بھی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی سرچ آپریشن کے دوران 500 سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور اس دوران 2 مشکوک افراد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش جاری ہے اس دوران عوام الناس کو موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ بھی کیا گیا اور سرچ آپریشن کے اغراض و مقاصد اور ان کی ذمہ داریوں سے بھی عوام الناس کو آگاہ کیا گیا۔
Thursday, March 15, 2018
قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچ/کومبنگ آپریشن
Tags
dgkpolice#
punjabpolice#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
punjabpolice
Labels:
dgkpolice,
punjabpolice
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
