Breaking News

Thursday, March 15, 2018

ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک)ڈی پی او احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او گدائی محمد اشرف قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر چار سال سے اشتہاری مجرم غلام یٰسین عرف گڈی کو گرفتار کر لیا اسی طرح دوسری کاروائی تھانہ کوٹ چھٹہ کے ایس ایچ او محمد حیات دریشک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھر پور کاروائی عمل میں لا کر چھ سال پرانا مجرم اشتہاری محبوب احمد کو گرفتار کر لیا گرفتار ہو نے والے اشتہاری مجرمان عرصہ دراز سے فرار تھے اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈی پی او احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر آئے روز سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا کر گرفتاریاں عمل میں لا رہی ہے ۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot