ڈیرہ غازیخان(ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک)تنخواؤں کی عدم ادائیگی پر پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کے درجنوں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی ایچ اے آفس کے باہر دھرنا دیا، اگرتنخواؤں ادا نہ کی گئیں تو نوازشریف پارک بند کردیں گے تنخواؤں کی عدم ادائیگی تک احتجاج جاری رہے گا۔مظاہرین۔تفصیلا ت کے مطابق پی ایچ اے لیبر یونین اورپارکس اینڈہارٹیکچراتھارٹی ملازمین کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا 69 ملازمین دو ماہ سے تنخواؤں سے محروم ہیں احتجاجی مظاہرین میں عبدالعلیم ،یامین ،محمد نوید،فیاض حُسین ،خرم حُسین ،عبدالمجید،محمد عمران ،محمد رمضان ،محمد صدیق،رحمت اﷲ،صادق،علی حیدر،محمد حُسین نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں دو ماہ سے تنخوائیں ادا نہیں کی گئیں ہم نے بچوں کی فیسیں ادا کرنی ہیں ،بل ادا نہ ہونے پرواپڈا والے بجلی کا میٹر کاٹ گئے ہیں ،مکانوں کا کرایہ ادا کرنا ہے حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی جیسا سلوک کررہی ہے ملازمین کو جلد از جلد تنخواہیں دی جائیں اگرتنخواؤں ادا نہ کی گئیں تو نوازشریف پارک بند کردیں گے ۔
Thursday, March 15, 2018
تنخواؤں کی عدم ادائیگی,نوازشریف پارک بند کردیں گے
Tags
Entertainment Desk#
parks#
protest#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
protest
Labels:
Entertainment Desk,
parks,
protest
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
