Breaking News

Thursday, March 15, 2018

ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ وکلاء پر چوری ،ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ


ڈیر ہ غازیخان(ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان کے سابق جنرل سیکرٹری محمد آفتاب بلوچ ودیگر وکلاء پر چوری ،ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ وکلاء کی مکمل احتجاجی ہڑتال ،عدالتوں میں کام رک گیا،صدر بار ملک ندیم غوث دیگر عہدیداروں کی قیادت میں وکلاء کا ضلع کچہری روڈ پر ایوان عدل گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مقدمہ کے اخراج کیلئے پولیس نے تین دن کی مہلت مانگ لی ایک عدالتی اہلکار نے آفتاب بلو چ اور دیگر وکلاء پر مقدمہ کے اندراج کیلئے عدالت کو حقائق سے لاعلم رکھ کر مقدمہ کے آرڈر کرائے اسٹینو سجاد کے خلاف انکوائری ہوگی وکلاء نے سجاد کے تبادلے کی بجائے معطلی کا مطالبہ کردیاڈیرہ غازیخان شہر کے بلاک نمبر42 میں گلی میں ناقص میٹریل کی ٹف ٹائل لگانے والے افراد نے آفتاب بلوچ سے لڑائی جھگڑا کیا تھا جس پر مقدمے کا اندراج ہوالیکن بااثر حکومتی شخصیت کی سرپرستی اور ملزم کے رشتہ دار اسٹینو سجاد کی کاوشوں سے آفتاب بلوچ ودیگر وکلاء پر تھانہ سٹی پولیس نے چوری ،ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا جس پر وکلاء نے گزشتہ سے پیوستہ روز اور گزشتہ روز بھی احتجاجی ہڑتال کی احتجاجی ہڑتال جمعہ اور ہفتہ کو بھی ہوگی ۔جبکہ سوموار کو وکلاء کا ڈسٹرکٹ بار ہال میں اجلاس ہوگا جس میں احتجاجی لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا جبکہ حقائق کو چھپانے اور حقائق سے لاعلم رکھ کر مقدمہ کے اندراج کا آرڈر لینے پر ایڈیشنل سیشن جج مظہرشفیق نے اسٹینو سجاد کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے جبکہ وکلاء نے مطالبہ کیاہے کہ ملزموں کا سہولت کار بننے پر اسٹینو سجاد کو معطل کیاجائے آج بھی وکلاء احتجاجی ہڑتال کرینگے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot