Breaking News

Wednesday, April 18, 2018

ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کا اجلاس


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،18اپریل 2018)ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کا اجلاس زیر صدارت کونیئر /وائس چیئرمین سردار جاوید اقبال خان قیصرانی ضلع کونسل ہا ل میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیاگیا، اجلاس میں شریک چیئرمین یونین کونسلزسے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالقادر کھوسہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازیخان میں ترقیاتی کاموں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مہیا کیئے ہیں تاکہ علاقہ کے لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل نکالنے کے ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور اس مقصد کے لئے وہ ان کی پوری ٹیم دن رات محنت کرنے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور علاقے سے غربت، جہالت، کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اجلاس میں آصف سعید خان کھوسہ، شریف اشرف خان کھوسہ، محمد ایوب خان جروار، حسنین خان لغاری، اعجاز احمد خان احمدانی، طاہر خان بزدار، امتیاز احمدخان احمدانی،بشیر احمد ہوتوانی، امان عطا بیگ، میاں محمد اقبال بودلہ، محمد اقبال خان لغاری چیئرمین یونین کونسل ممبران ضلع کونسل قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معزز ممبر ضلع کونسل عبدالغفاراحمدانی ایڈووکیٹ جو کہ ایک معزز اور شریف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کا کافی پرانا سیاسی گھرانہ ہے کیخلاف جو FIRنمبر70/18بجرم 365ت پ تھانہ درخواست جمال خان ضلع ڈیرہ غازیخان خان سیاسی عداوت کی بنا پر جھوٹی بے بنیاد اور من گھڑت درج کی گئی ہے اس کو فی الفور خارج کیا جائے اور ہم ضلع کونسل کی طرف سے اس سیاسی بلیک میلنگ جھوٹا مقدمہ بازی کی پر زو ر مزمت کرتے ہیں اور DPOڈیرہ غازیخان اور آر پی او ڈیرہ غازیخا ن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اندر پانچ یوم یہ جھوتی اور بے بنیاد ایف آئی آر کو خارج کرائیں اور جھوٹا مقدمہ درج کرانے اور ان کا سبب بننے والے لوگوں کے خلا ف قانون کے مطابق کاروائی کریں اس مسئلہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ڈیرہ غازیخان و پنجاب بارکونسل کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ اس مسئلے پر یکجہتی کا اظہار بھی کرتے ہیں اور ضلع چیئرمین سے گزارش بھی کرتے ہیں کہ وہ ذاتی طور پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سیمل کر اندر 5یوم یہ جھوٹا مقدمہ خارج کرائیں بصورت دیگر ہم ضلع بھر میں احتجاج کریں گے اور یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کی کوئی جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کسی معزز رکن ضلع کونسل کے خلاف نہ کی جائے۔عبدالغفار خان احمدانی ایڈووکیٹ ممبر ضلع کونسل ٹیکنو کریٹ قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے یونیورسٹی کے بچوں نے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے اس کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں اور گورنر پنجاب چانسلر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ڈویژن ڈیرہ غازیخان پر رحم کر یں اور یہاں موجود واحد غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات کریں اور مزید یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کو ملے والے اربوں روپے کا فی الفور آڈٹ کروایا جائے اور اس میں ہونے والی وسیع پیمانے پر بے ضابطگیوں پر تحقیقات کی جائے اور یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے والے ڈیپوٹیشن پر آئے ڈاکٹر علیم کو واپس اسکے اپنے ادارے میں بھجوایا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے انتہائی محنتی اور لائق پی ایچ ڈی ڈاکٹر یونیورسٹی کو چھوڑ کر جارہے ہیں ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کے نادار اور غریب طلبا کے لئے فی الفور وظیفہ جاری کیا جائے اور ان بچوں کی مالی امداد کی جائے یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل پرانے کو فی الفور مرمت کرایا جائے اور نیا بلاک بنانے کا حکم جاری کیا جائے اور ساتھ ہی چانسلر گورنر پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری یونیورسٹی کے تمام شعبہ ہائے جات میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، پروفیسر تعینات کریں تاکہ یونیورسٹی کے بچے معیاری تعلیم حاصل کرسکیں، عبدالغفار احمدانی ایڈووکیٹ ممبر ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان خان نے ایک اور قرار داد پیش کی کہ ڈی ایچ کیو ڈیرہ غازیخان میں ہونے والی سابقہ بھرتیوں کی فوری شفاف تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ ہمارا ضلع جو کہ بے روزگاری کے عروج پر ہے یہاں کوٹ ادو، لیہ، اورچوک قریشی کے لوگوں کی بھرتی سراسر زیادتی، ناانصافی اور اقربا پروری ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحقیقات کرائیں کہ ایسے کون لوگ ہیں جن کی سفارشوں پر اور کونسی چمک پر یہ باہر کے لوگ تعینات کیئے گئے ہیں اجلاس میں ممبران نے پولیس کے رویہ پر شدید مزمت کی تمام قرار دادوں کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا اجلاس میں چیف افسر، ضلع کونسل، میونسپل انجینئر سمیت دیگر ضلع کونسل کے افسران بھی شریک تھے

Post Top Ad

Your Ad Spot