Breaking News

Wednesday, April 18, 2018

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں ڈیرہ غازی خان کی پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن


ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،18اپریل 2018)ڈیرہ غازی خان کے ہونہار طالب علم کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن ،بی ایس 18 کے امتحانات میں ڈیرہ خازی خان کا نام پہلے نمبر پر آنا قابل فخر بات ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں ڈیرہ غازی خان کے کامران شہزاد ولد محمد شہزاد کی پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی مذکورہ طالب علم نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے لئے کنسلٹنٹ آفتھالمولوجسٹ(Consultant Opthalmologist)کیس نمبر 13D2017کے امتحانات میں پورے پنجاب سے منتخب ہونے والے پندرہ اُمیدواروں میں ٹاپ کرنا اس بات کی نوید ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے نگینوں کو تلاش کیا جائے کامران شہزادکی اس کامیابی پر ڈاکٹر محمد امین الدین پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن ،ڈاکٹر ارشد جاوید، پروفیسر محمد انورنے پروفیسر نسیم چانڈیہ کو اُنکے بھتیجے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی دعاؤں سے نوازا اور ان کے شاندار مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot