Breaking News

Wednesday, April 18, 2018

عذور افراد کے ہنر مند ہونے سے معذور افراد کو باعزت روزگار ملے گا, محترمہ زرتاج گل


ڈیرہ غازی خان(ڈی جی کے نیوز،18اپریل 2018) معذور افراد کے ہنر مند ہونے سے معذور افراد کو باعزت روزگار ملے گا یہ بات سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ زرتاج گل نے العصر ترقیاتی تنظیم ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام منعقدہ 3ماہ کی تربیت لینے والے معذوران نے مقامی سطح پر اپنے ہنر سلائی کڑھائی اور بیوٹیشن کے نمائشی سٹال لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد معذوارن کے ہنر کو اجاگر کرنا اور مقامی سطح پر مارکیٹ سے رابطہ کرنا تھا ۔انہوں نہ کہا کہ معذور افراد یہ ہنر سیکھ کر اپنا اور اپنے خاندان کا سہارا بنے گیں جس سے ان کے گھروں میں خوشحالی ہوگی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے نہیں پڑیں گے۔ تقریب سے ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز منصور احمد غازی نے کہا کہ محکمہ معذوروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا یہ نیکی کا کام ہے اور ہم ان کو ورک آرڈردینے کے لئے تیار ہیں محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کے زیر نگرانی چوک چورھٹہ میں ہینڈی کرافٹ اور کڑھائی سلائی کا سینٹر موجود ہے ۔چیف ایگزیٹو العصر ترقیاتی تنظیم سید سجاد حسین نقوی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ العصر فیزیوتھراپی سینٹر بلاک کیو میں موجود ہے اس سینٹر میں 25مرد اور 25خواتین کو ٹیلرنگ اور 25خواتین کو بیوٹیشن کی ٹرینگ دی گئی ہے ادارہ معذوران کو مفت ٹول کٹ اور ویل چیئر بھی فراہم کرے گا ۔تقریب سے رحمت رضا کھوسہ ۔سید ریاض جاذب ۔پروگرام کوارڈینٹر عقیلہ بانو۔سوشل موبلائز ز و ٹیچرز مس عندلیب ۔مس ساجدہ۔مسزز آمنہ بی بی اور محمد سقلین نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں سید ندیم احمد۔شازیہ غفار۔ناصر عباس اور ڈاکٹر سید آصف نقوی نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی محترمہ زرتاج گل اور ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز منصور احمد غازی نے معذوروں کی تیار کردہ اشیاء کی نمائش دیکھی جس میں شلوار قمیض۔کرتا۔فراک وغیرہ شامل تھے۔اس موقع پر ہنر من معذوران کے علاوہ مقامی طور پر کاسمیٹکس کے نمائندؤں ۔ٹریڈ نمائندگان ۔بیوٹی پارلر کی مالکان نے بھی شرکت کی۔معذوروں کے ہنر کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Post Top Ad

Your Ad Spot