Breaking News

Wednesday, April 18, 2018

ڈیرہ غازیخان اور راجن پو رمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،18اپریل 2018).ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن عبدالشکور نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پو رمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ کیا . شہریوں کی طرف سے موصول درخواستوں پر الزامات کا جائزہ لینے کیلئے ٹیکنیکل ٹیم سے سفارشات طلب کیں. انہوں نے کہاکہ منصوبوں میں بدعنوانی اور غیر معیاری مٹیریل کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا. انہوں نے ضلعی صدر ہسپتال راجن پو رمیں زیر تعمیر کارڈیالوجی سنٹر ، جام پور میں پولیس سٹیشن اور بار روم کے علاوہ چوٹی زیریں میں ڈسپوزل ورکس اور جام پو رشیرو روڈ اور کوٹ چھٹہ بائی پاس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااس موقع پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو بتایاگیاکہ کارڈیالوجی سنٹر پر ایک کروڑ 75لاکھ ، پولیس سٹیشن پر دس کروڑ تین لاکھ ، بار روم کی تعمیر پر 51لاکھ ، ڈسپوزل ورکس پر پانچ کروڑ 54لاکھ اور جام پور شیرو روڈ پر دو کروڑ 76لاکھ روپے اور کوٹ چھٹہ بائی پاس کی تعمیر پر 34کروڑ77لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے

Post Top Ad

Your Ad Spot